پردہ پوش
معنی
١ - (مجازاً) کسی کے عیوب ڈھانکنے والا، راز دار، پردہ دار۔ "رو پیہ وہ پردہ پوش ہے جس کے ہوتے تہذیب نفس، اکتساب کمال کسی چیز کی ضرورت نہیں۔" ( ١٩٠٢ء، افادات مہدی، ٧١ )
اشتقاق
فارسی میں اسم 'پردہ' کے ساتھ پوشیدن، مصدر سے مشق فعل امر 'پوش' بطور لاحقہ ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہو ا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کھتا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - (مجازاً) کسی کے عیوب ڈھانکنے والا، راز دار، پردہ دار۔ "رو پیہ وہ پردہ پوش ہے جس کے ہوتے تہذیب نفس، اکتساب کمال کسی چیز کی ضرورت نہیں۔" ( ١٩٠٢ء، افادات مہدی، ٧١ )